لاہور کے جنرل ہسپتال سے کم سن بچے کو اغوا کرلیا گیا، سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی

لاہور کے جنرل ہسپتال سے کم سن بچے کو اغوا کرلیا گیا، سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے ...
لاہور کے جنرل ہسپتال سے کم سن بچے کو اغوا کرلیا گیا، سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )جنرل ہسپتال  سے چار سالہ بچے کو نامعلوم ملزم نے اغوا کرلیا،واقعہ کی  سی سی ٹی وی فوٹیج  سامنے آگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق مزمل اپنے والدین کے ہمراہ ملتان سے لاہور آیا  تھا۔بچے کی والدہ کا چند دن بعد آپریشن تھا ۔گزشتہ روز نامعلوم ملزم بچے کو اپنے ساتھ لیکر چلا گیا۔واقعہ کی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بچے کو  لیکر جانے والا شخص ایمرجنسی کے اندر گیا ،ملزم کو  بچے کو اٹھا کر لیجاتے  دیکھا جا سکتا ہے ۔ورثا کا کہنا ہے کہ نہ تو پولیس ہم سے تعاون کررہی ہے اور نہ ہی ہسپتال انتظامیہ،پولیس نے اب تک واقعہ کا مقدمہ درج نہ کیا ہے۔