بلوچستان کابینہ سینیٹ ضمنی انتخابات کے بعد تشکیل دینے کا فیصلہ، پیپلز پارٹی، ن لیگ کو اہم وزارتیں ملنے کا امکان

بلوچستان کابینہ سینیٹ ضمنی انتخابات کے بعد تشکیل دینے کا فیصلہ، پیپلز ...
بلوچستان کابینہ سینیٹ ضمنی انتخابات کے بعد تشکیل دینے کا فیصلہ، پیپلز پارٹی، ن لیگ کو اہم وزارتیں ملنے کا امکان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کوئٹہ(ڈیلی پاکستان آن لائن )بلوچستان کابینہ کو سینیٹ کے ضمنی انتخابات کے بعد تشکیل دینے کا فیصلہ کر لیا گیا۔
نجی ٹی وی ہم نیوز نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ بلوچستان کابینہ 2 مرحلوں میں تشکیل دی جائے گی۔ پہلے مرحلے میں مسلم لیگ ن کے 5، پیپلز پارٹی کے 3، عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) اور بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) کا ایک رکن حلف اٹھائے گا۔بلوچستان کابینہ تشکیل کے حوالے سے پیپلز پارٹی اور ن لیگ سمیت دیگر جماعتوں کی مشترکہ کمیٹی قائم کر دی گئی۔ بلوچستان کابینہ میں پیپلز پارٹی اور ن لیگ کو اہم وزارتیں ملنے کا امکان ہے۔بلوچستان کی مخلوط حکومت میں بلوچستان عوامی پارٹی بھی شامل ہو گی۔ عوامی نیشنل پارٹی نے بھی پیپلز پارٹی کی حکومت کی حمایت کا اعلان کر رکھا ہے۔
وزیر اعلیٰ سرفراز بگٹی کے اعلان کے مطابق کابینہ سینیٹ انتخابات کے بعد تشکیل دی جائے گی، بلوچستان کی نئی کابینہ کی تشکیل آئندہ 2 روز میں مکمل ہوجانے کا امکان ہے، پی اینڈ ڈی، صحت، سی اینڈ ڈیلبو، زراعت، پی ایچ ای کی وزارتیں مسلم ن لیگ کو دیئے جانے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق وزارت خزانہ، تعلیم، ایس اینڈ جی ڈی، لائیو سٹاک، لیبر پیپلز پارٹی کو جبکہ اے این پی اور بلوچستان عوامی پارٹی کو بھی ایک، ایک وزارت دی جائے گی۔