بھارت نے ارونا چل پردیش پر چین کا دعویٰ مسترد کردیا

بھارت نے ارونا چل پردیش پر چین کا دعویٰ مسترد کردیا
بھارت نے ارونا چل پردیش پر چین کا دعویٰ مسترد کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارت نےشمال مشرقی ریاست اروناچل پردیش پر چین کے دعوے کو مسترد کردیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت نے منگل کو چین کے اس دعوے کو مسترد کر دیا کہ اروناچل پردیش جہاں وزیر اعظم نریندر مودی نے گزشتہ ہفتے ایک بڑے انفراسٹرکچر منصوبے کا افتتاح کیا تھا وہ چینی سرزمین کا حصہ ہے اور کہا کہ اس طرح کے دعوے اس حقیقت کو نہیں بدلیں گے کہ ریاست ہندوستان کا حصہ ہے۔ترجمان نے کہا کہ اس طرح کے دوروں یا ہندوستان کے ترقیاتی منصوبوں پر اعتراض کرنا ٹھیک نہیں ہے، اور یہ اس حقیقت کو تبدیل نہیں کرے گا کہ اروناچل پردیش ریاست ہندوستان کا ایک اٹوٹ اور ناقابل تنسیخ حصہ تھی، ہے اور رہے گی۔جیسوال نے کہا کہ چینی فریق کو کئی مواقع پر اس مستقل موقف سے آگاہ کیا گیا ہے۔