وہ علاقہ جہاں چاند نظر آنے کی 7 شہادتیں موصول ہوگئیں

وہ علاقہ جہاں چاند نظر آنے کی 7 شہادتیں موصول ہوگئیں
وہ علاقہ جہاں چاند نظر آنے کی 7 شہادتیں موصول ہوگئیں
سورس: Pxhere

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) عید الفطر کا چاند دیکھنے کیلئے ملک بھر میں رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس جاری ہیں۔ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں ہو رہا ہے جبکہ دیگر شہروں میں زونل کمیٹیوں کے اجلاس جاری ہیں۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق پشاور میں بھی زونل رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس جاری ہے جہاں ابھی تک چاند نظر آنے کی سات شہادتیں موصول ہوچکی ہیں۔ ان شہادتوں کو پرکھنے کا عمل جاری ہے جس  کے بعد مرکزی رویت ہلال کمیٹی کو ان گواہیوں کے بارے میں آگاہ کیا جائے گا۔ پشاور کی زونل کمیٹی کے ذمہ داران کا کہنا ہے کہ پاکستان میں عید کا چاند نظر آنے کے 80 فیصد امکانات ہیں۔

دوسری جانب سکھر میں زونل رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چاند نظر نہ آنے کے باعث ختم کردیا گیا ہے۔

یہاں یہ بھی واضح رہے کہ عیدالفطر کے چاند کا حتمی اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کرے گی اس لیے اگر کہیں سے چاند نظر آنے کی خبر آبھی جائے تب بھی اس کو اس وقت تک قابلِ اعتبار نہیں سمجھا جائے گا جب تک مرکزی رویت ہلال کمیٹی اس پر مہرِ تصدیق ثبت نہیں کردے گی۔