ڈسٹرکٹ انٹر تحصیل انڈر- 16 بوائز اینڈ گرلز سپورٹس مقابلوں کا افتتاح

ڈسٹرکٹ انٹر تحصیل انڈر- 16 بوائز اینڈ گرلز سپورٹس مقابلوں کا افتتاح

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


راولپنڈی (سٹی رپورٹر)ڈسٹرکٹ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ راولپنڈی کے زیراہتمام ڈسٹرکٹ انٹر تحصیل انڈر- 16 بوائز اینڈ گرلز سپورٹس مقابلوں کا افتتاح ڈپٹی کمشنر راولپنڈی ڈاکٹر عمر جہانگیر پیر 12 ۔ نومبر کو راولپنڈی میں کریں گے۔ ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر راولپنڈی عبدالوحید بابر کے مطابق ان مقابلوں کے تما تر انتظامات مکمل کر لئیے گئے ہیں۔ ضلع راولپنڈی کی تمام تحصیلوں ، مری ، کہوٹہ ، کوٹلی ستیاں ، گوجر خان، ٹیکسلا، کلر سیداں سے سولہ سال تک کی عمر کے بوائز اینڈ گرلز گھلاڑی اتھلیٹکس، بیڈمنٹن، ٹیبل ٹینس، فٹ بال، کرکٹ ، کبڈی، ریسلنگ اپنی اپنی ٹیموں کی نمائندگی کریں گے۔ انہوں نے بتایا کہ سپورٹس کمپلکس میں کھلاڑیوں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کے انتظامات کئے گئے ہیں۔