میرا ہر تارِ کفن رنگِ شفق دینے لگا۔۔۔(فلسطین کے ایک مظلوم کا پیغام )
مصلحت بینی کا نادیدہ ورق دینے لگا
بھول تھی اس کی مجھے ایسا سبق دینے لگا
چھین کر سارے حقوقِ زندگی آخر مجھے
خاک سے رشتہ بپا رہنے کا حق دینے لگا
پھیل جاتے مقتلِ جاں میں اندھیرے رات کے
میرا ہر تارِ کفن رنگِ شفق دینے لگا
کلام :حسن عسکری کاظمی