ای کورٹس سے مقدمات نبٹانے میں آسانی 

  ای کورٹس سے مقدمات نبٹانے میں آسانی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

خیبرپختونخوا سروس ٹربیونل کے تحت قائم کئے جانے والے ای کورٹس کے ذرعے 75 فیصد زیرالتواء  مقدمات نبٹا دیئے گئے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سروس ٹربیونل کے تحت قائم ای کورٹس سے دور دراز علاقوں کے سائلین بھی مستفید ہو رہے ہیں، مقدمات کی پیروی کے لیے درخواست گزار اور وکلاء حضرات کے لیے آن لائن ویڈیو سہولت کے علاوہ جج صاحبان کے لیے بھی آن لائن ڈیش بورڈز قائم کر دیئے گئے ہیں۔ متعارف کرائے گئے اِس نئے سسٹم سے قبل ہزاروں شہریوں کی جانب سے نچلی عدالتوں میں بڑی تعداد میں مقدمات زیر التواء تھے جبکہ کئی سول مقدمات تو ایسے ہیں جن کی پیروی اب تیسری نسل کر رہی ہے۔ صوبائی حکومت نے عدلیہ کی جانب سے دی جانے والی معروضات کے بعد ای کورٹس متعارف کروایا ہے، اِس سے سائلین نے سُکھ کا سانس لیا ہے کیونکہ اُن کے مقدمات کے فیصلے اب تیزی سے ہو رہے ہیں۔

مزید :

رائے -اداریہ -