اب سب ججز کا احتساب ہو گااور کم کیسز کے فیصلے کرنے والے منصفوں کیخلاف بھی کارروائی ہوگی:چیف جسٹس

اب سب ججز کا احتساب ہو گااور کم کیسز کے فیصلے کرنے والے منصفوں کیخلاف بھی ...
اب سب ججز کا احتساب ہو گااور کم کیسز کے فیصلے کرنے والے منصفوں کیخلاف بھی کارروائی ہوگی:چیف جسٹس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) ہائیکورٹس کے ذیلی عدالتوں کے سپروائزری کردار سے متعلق کیس کی سماعت میں چیف جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس دیئے کہ سپریم جوڈیشل کونسل بہت فعال ہے، اب سب ججز کا احتساب ہو گا۔
تفصیلات کے مطابق ہائیکورٹس کے ذیلی عدالتوں کے سپروائزری کردار سے متعلق کیس کی سماعت چیف جسٹس ثاقب نثار نے سپریم کورٹ آف پاکستان میں کی ۔ اس موقع پر چیف جسٹس ثاقب نثارنے ریمارکس دیئے کہ لوگ چیخ چیخ کر مر رہے ہیں انصاف نہیں مل رہا، سپریم کورٹ کے بنچ نمبر ون نے 7 ہزار کیس نمٹائے، ججز سے پوچھیں تو وہ کہتے ہیں 20 کیس نمٹائے ہیں، سپریم جوڈیشل کونسل بہت فعال ہے، اب سب ججز کا احتساب ہو گا، کم کیسز کے فیصلے کرنے والے منصفوں کیخلاف بھی آرٹیکل 209 کے تحت کارروائی ہوگی۔سپریم کورٹ نے کیس کی سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی۔