ثانیہ مرزا کو شعیب ملک کی کس بات پر فخر ہے؟ انکشاف کر دیا

ثانیہ مرزا کو شعیب ملک کی کس بات پر فخر ہے؟ انکشاف کر دیا
ثانیہ مرزا کو شعیب ملک کی کس بات پر فخر ہے؟ انکشاف کر دیا
سورس: Instagram

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور آل راﺅنڈر شعیب ملک کی اہلیہ اور بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا نے اپنے شوہر کو ٹی 20 کرکٹ میں 10 ہزار رنز مکمل کرنے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے فخر کا اظہار کیا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق ٹینس سٹار ثانیہ مرزا کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے لائف پارٹنر پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کو ایک اور اعزاز حاصل کرنے پر سراہتے ہوئے تعریفی ٹوئٹ کیا اور انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا ”لمبی عمر، صبر، سخت محنت، قربانی اور یقین کے ساتھ شعیب ملک نے یہ مقام حاصل کیا ہے۔‘


ثانیہ مرزا نے اپنے ٹوئٹ میں شعیب ملک پر فخر ہونے اظہار کرتے ہوئے ساتھ میں دل، جیت، طاقت اور تالیاں بجانے کے ایموجیز کا بھی استعمال کیا ہے۔
واضح رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز آل راﺅنڈر شعیب ملک نے مختصر ترین دورانئے کی کرکٹ میں 10ہزار رنز مکمل کر لئے ہیں۔ 20 اوورز کی کرکٹ میں شعیب ملک 10ہزار رنز بنانے والے پہلے پاکستانی اور دنیا کے تیسرے بیٹسمین بن چکے ہیں۔

مزید :

کھیل -