ٹی 20 ورلڈ کپ کیلئے بھارتی کرکٹ ٹیم ’’گیراج میں کھڑی بہترین کار جیسی ہے‘‘، بریٹ لی
سڈنی(ڈیلی پاکستان آن لائن) آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر بریٹ لی کا آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ کے آغاز سے قبل بھارتی باولنگ پرشکوک و شبہات کا اظہار کرتے ہوئے کہنا ہے کہ بھارتی کرکٹ ٹیم کا وہ حال کہ "آپ کے پاس بہترین کار ہے لیکن آپ وہ گیراج میں چھوڑ دیتے ہیں "۔
نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق سابق آسٹریلوی فاسٹ بولر بریٹ لی نے کہا کہ بھارتی کرکٹ ٹیم کے پاس عمران ملک جیسے 150 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے باؤلنگ کرنے والے باولرز موجود ہیں لیکن تجربے کی کمی ہے، بھارت ٹیم کا ورلڈکپ سے قبل وہ حال ہے ’’آپ کے پاس بہترین کار ہے لیکن آپ وہ گیراج میں چھوڑ دیتے ہیں، تو پھر اسکا کیا فائدہ؟‘‘۔
انہوں نے کہا کہ وہ نوجوان ہے اور کم تجربہ رکھتا ہے لیکن اسکی بالنگ اسپیڈ دیگر کے مقابلے تیز ہے وہ دیگر بلےبازوں کیلئے مشکل کھڑی کرسکتا ہے، بریٹ لی نے کہا کہ عمران ملک کو ٹیم منجمنٹ نے بہت کم موقع دیا ہے اور انہیں لگتا ہے کہ وہ ابھی تیار نہیں، ورلڈکپ سے کچھ عرصہ قبل بہمرا کا انجرڈ ہونا بھارت کیلئے بڑا دھچکا ہے۔
واضح رہے کہ بھارتی ٹیم کے ورلڈکپ سکواڈ میں 3کھلاڑی انجری کا شکار ہوئے ہیں جن میں جڈیجا، بمرااور دیپک چہر شامل ہیں۔