ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم کا آئندہ ماہ دورہ پاکستان متوقع

ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم کا آئندہ ماہ دورہ پاکستان متوقع
 ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم کا آئندہ ماہ دورہ پاکستان متوقع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم کا آئندہ ماہ دورہ پاکستان متوقع ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق انور ابراہیم کا اکتوبر کےپہلےہفتے میں میں پاکستان کا دورہ متوقع ہے، ملائشیائی وزیر اعظم کے ہمراہ ایک اعلی سطح کا وفد بھی پاکستان پہنچے گا۔ملائیشیا کے کسی بھی وزیر اعظم کا یہ دورہ پانچ سال بعد ہورہا ہے، سابق وزیراعظم مہاتیر محمد نے تحریک انصاف کے دور حکومت میں مارچ 2019 میں پاکستان کا دورہ کیا تھا جبکہ انور ابراہیم کا یہ پہلا دورہ پاکستان ہو گا۔اس دورے میں دونوں ممالک کے درمیان متعدد معاہدوں و مفاہمتی یاداشتوں پر دستخط ہوں گے جبکہ انور ابراہیم وزیر اعظم شہباز شریف سمیت پاکستانی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔دورے کے دوران باہمی تجارت، سرمایہ کاری پر بات چیت ہوگی جبکہ خصوصی طور پر مسئلہ فلسطین پر بھی تبادلہ خیال ہو گا۔ دونوں ممالک فلسطین کے معاملہ کے دو ریاستی حل کے حامی ہیں۔

مزید :

سیاست -