متحدہ عرب امارات سے1 ارب ڈالر کی فنانسنگ کے معاملات فائنل ہو گئے، جلد بڑی خبر ملنے کا امکان

متحدہ عرب امارات سے1 ارب ڈالر کی فنانسنگ کے معاملات فائنل ہو گئے، جلد بڑی خبر ...
متحدہ عرب امارات سے1 ارب ڈالر کی فنانسنگ کے معاملات فائنل ہو گئے، جلد بڑی خبر ملنے کا امکان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک، نیوز ایجنسیاں)پاکستان کےمتحدہ عرب امارات  سے 1 ارب ڈالر فنانسنگ  کے  معاملات فائنل ہو گئے ضمانت ملنے کا امکان  ہے۔بتایا جا رہا ہے کہ فنانسنگ کے لیے رواں ہفتے ہی تحریری ضمانت ملنے کا امکان ہے۔  اس سلسلے میں سیکرٹری وزارت خزانہ آئی ایم ایف کو واشنگٹن میں سالانہ میٹنگز کے دوران آگاہ کردیں گے۔

وزارت خزانہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات سے1 ارب ڈالر کی فنانسنگ کے لیے معاملات فائنل ہوچکے ہیں اور یو اے ای حکام کی جانب سے گارنٹی ملتے ہی آئی ایم ایف کو بھی تحریری ضمانت مل جائے گی۔ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کی شرائط پوری کرنے کیلئے وزیراعظم آفس اور وزیرخزانہ نے دوست ممالک سے درخواست کی تھی۔