چنیوٹ میں ضلعی انتظامیہ کا مل پر چھاپہ، ذخیرہ کی گئی 24 ہزار 800 میٹرک ٹن چینی برآمد

چنیوٹ میں ضلعی انتظامیہ کا مل پر چھاپہ، ذخیرہ کی گئی 24 ہزار 800 میٹرک ٹن چینی ...
چنیوٹ میں ضلعی انتظامیہ کا مل پر چھاپہ، ذخیرہ کی گئی 24 ہزار 800 میٹرک ٹن چینی برآمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

چنیوٹ (ڈیلی پاکستان آ ن لائن)ضلعی انتظامیہ نےہنزہ ٹو شوگر ملز جھنگ میں ذخیرہ کی گئی چوبیس ہزار آٹھ سو میٹرک ٹن چینی برآمد کر لی گئی ۔

نجی ٹی وی کے مطابق اٹھارہ ہزاری میں واقع ہنزہ ٹو شوگرملز کے سٹاک کی پڑتال کے دوران فروخت شدہ چینی کابڑا ذخیرہ موجود ہونے کا انکشاف ہوا تھا، کین کمشنر کی ہدایت پر ذخیرہ اندوزی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کروا دیا گیا ۔معروف بین الاقوامی برینڈ نےہنزہ ٹوشوگرملزسے2ہزار180میٹرک ٹن چینی خریدکرذخیرہ کی تھی، دوسرے برینڈ نے2ہزار124میٹرک ٹن اورپاکولانے5سو میٹرک ٹن چینی خریدکرذخیرہ کررکھی تھی، ایم اےٹریڈرزنے960 اورغالب انٹرپرائززنے1ہزار 680میٹرک ٹن چینی ذخیرہ کررکھی تھی، بروکرعدیل نے16ہزار954میٹرک ٹن چینی ذخیرہ کررکھی تھی۔کمپنیوں اوربروکرزکےخلاف پرائس کنٹرول منافع خوری اورذخیرہ اندوزی ایکٹ کےتحت مقدمہ درج کر دیا گیا ہے۔