سنٹرل جیل ملتان میں آج پھانسی
ملتان ( وقائع نگار )سنٹرل جیل ملتان میں سال 2018 میں سزائے موت کے قیدی صفدر کو آج تختہ دار پر لٹکایا جائیگا۔میاں چنوں کے(بقیہ نمبر50صفحہ12پر )
رہائشی صفدر نے چند ماہ قبل اپنے علاقے کے دو افراد اجمل اور نورنگ کوقتل کہا تھا۔جس پر عدالت نے اسے سزائے موت کی سزا سنائی تھی۔قیدی نے آخری رحم کی اپیل صدر پاکستان کو کی۔جوکہ مسترد ہوگئی۔ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ سال 2018 میں صرف ایک قیدی شمعون مسیح کو 23 جنوری کو پھانسی دی گئی تھی۔جبکہ دوسرے قیدی صفدرکو آج تختہ دار پر لٹکایا جائیگا ۔