معیار اچھا ہوتو کم بجٹ کی فلم بھی کامیاب ہوسکتی ہے،مجید ارائیں

معیار اچھا ہوتو کم بجٹ کی فلم بھی کامیاب ہوسکتی ہے،مجید ارائیں
 معیار اچھا ہوتو کم بجٹ کی فلم بھی کامیاب ہوسکتی ہے،مجید ارائیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(فلم رپورٹر)سینئر اداکار مجید ارائیں نے کہا ہے کہ اگر فلم کی کہانی اور معیار اچھا ہوتو کم بجٹ کی فلم بھی کامیاب ہوسکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ لاہور میں کچھ لوگ کم بجٹ کی فلمیں بنا رہے ہیں اور وہ کامیاب ہو رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ مجھے بھی کچھ فلموں میں کام کرنے کا موقع ملا ہے۔انہوں نے کہا کہ ضروری نہیں کہ ہم بھاری بجٹ کی ہی فلمیں بنائیں۔ہم کم بجٹ اور نئے فنکاروں کو لے کر بھی اچھی فلم بنا سکتے ہیں۔ایک سوال کے جواب میں مجید ارائیں نے کہا کہ میں نے ہمیشہ میرٹ پر کام کیا ہے میں کبھی بھی سفارش کا قائل نہیں رہا۔میں اپنے ہر کردار کو بہتر سے بہتر طور پر کرنے کی کوشش کرتا ہوں۔میں اب تک لاتعداد ڈراموں میں منفرد نوعیت کے کردار ادا کرچکا ہوں۔

میری ذاتی رائے میں پاکستان میں شوبز کا مستقبل بہت شاندار ہے۔

مزید :

کلچر -