سندھ میں بارات کے دن بڑی خواہش پوری نہ ہونے پر دولہے نے خود کشی کر لی
بدین(ڈیلی پاکستان آن لائن ) صوبہ سندھ کے علاقے گھڑو میں میوزک سسٹم کی فرمائش پوری نہ ہونے پر دلہا نے خودکشی کرلی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق بدین کی یونین کونسل گھڑو میں فرمائش پوری نہ ہونے پر دلبرداشتہ دلہا نے خود کشی کرلی، دلہا کی جانب سے بارات میں والد سے میوزک سسٹم کی فرمائش کی گئی تھی تاہم غربت کے باعث والد بارات میں میوزک اور ساو¿نڈ سسٹم کا بندوبست نہ کر سکا جس پر دلہا نے مہندی لگے ہاتھوں سے چادر گلے میں ڈال کر خودکشی کرلی۔