شاگرد شیخ الہند حضرت مولانا حمد اللہ جان کی نماز جنازہ آج ادا کی جائیگی

شاگرد شیخ الہند حضرت مولانا حمد اللہ جان کی نماز جنازہ آج ادا کی جائیگی
شاگرد شیخ الہند حضرت مولانا حمد اللہ جان کی نماز جنازہ آج ادا کی جائیگی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

صوابی(ڈیلی پاکستان آ ن لائن) پاکستان کی معروف مذہبی و روحانی شخصیت شاگرد شیخ الہند حضرت مولانا حمد اللہ جان ڈاگئی بابا جی دار فانی سے رخصت ہو گئے۔مولانا حمد اللہ جان کی نماز جنا زہ آج بروز اتوار 2 بجے ڈاگئی صوابی میں ادا کی جائیگی۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کی معروف مذہبی و روحانی شخصیت حضرت مولانا حمد اللہ جان ڈاگئی طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے۔
وہ ایک عرصے سے علیل تھے،خاندانی ذرائع کے مطابق حضرت مولانا حمد اللہ جان ڈاگئی کی نماز جنازہ آج 2 بجے ڈاگئی صوابی میں ادا کی جائیگی۔
واضح ہو کہ حضرت مولانا حمد اللہ جان ڈاگئی بابا جی صوابی میں پیدا ہوئے۔حضرت مولانا حمد اللہ جان ڈاگئی بابا جی نے اپنی پوری زندگی تبلیغ دین متین اور دین کی اشاعت کےلئے وقف کر رکھی تھی۔انکے انتقال کی خبر سنتے ہی ان کے عقیدت مندوں غم و حزن سے بے حال ہوچکے ہیں۔اس موقع پر ملک کے طول و عرض میں موجود ان کے عقیدت مند انکے جنازے میں شرکت کے لیے صوابی پہنچ رہے ہیں۔