ماہ رنگ بلوچ کا سوشل میڈیا  اکاؤنٹ بھارت سے چلایا جا رہا ہے، تہلکہ خیز دعویٰ

ماہ رنگ بلوچ کا سوشل میڈیا  اکاؤنٹ بھارت سے چلایا جا رہا ہے، تہلکہ خیز ...
ماہ رنگ بلوچ کا سوشل میڈیا  اکاؤنٹ بھارت سے چلایا جا رہا ہے، تہلکہ خیز دعویٰ
سورس: File Photo

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کوئٹہ (آئی این پی ) بلوچستان کے نگران وزیر اطلاعات جان اچکزئی نے دعویٰ کیا ہے کہ انسانی حقوق کی کارکن و اسلام آباد مظاہرے میں شریک ماہ رنگ بلوچ کا سوشل میڈیا  اکاؤنٹ بھارت سے چلایا جا رہا ہے۔

 میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ قوم وطن دشمنوں کو پہچان چکی ہے، بلوچستان پاکستان کا حصہ ہے اور ہمیشہ مضبوط حصہ رہے گا، بھارت پاکستان میں دہشت گردی کررہا ہے جسے ناکامی اور رسوائی کے سوا کچھ نہیں ملے گا۔ دشمن کے ناپاک عزائم کامیاب نہیں ہونے دیں گے، پاک فوج کے جوان ہماری سرحدوں کی حفاظت کر رہے ہیں، ریاست کو گالی دینے والوں سے کوئی رعایت نہیں برتی جاتی، پورا ملک بلوچستان کے لوگوں سے محبت کرتا ہے، ریاست نے قومی دھارے میں شامل ہونے والوں کو سینے سے لگایا، بھٹکے ہوئے لوگوں سے مذاکرات کے لیے تیار ہیں ۔

  نیوز کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا تھا کہ پاکستان ایک جمہوری ملک ہے جہاں ہر کسی کو احتجاج کا حق حاصل ہے لیکن اسلام آباد میں ایک دہشت گرد کی بیٹی دہشت گردوں کے سہولت کاروں کے لیے احتجاج کر رہی ہے، مجھے شرم آتی ہے ان لوگوں پر جو ماہ رنگ بلوچ کے کیمپ میں جاتے ہیں اور شہدائے بلوچستان کے کیمپ میں نہیں جاتے، دہشت گردی کی سہولت کاری کرنے والے کبھی بلوچستان کو ترقی نہیں دے سکتے۔