جاپان میں 6.9 شدت کے زلزلے کے بعد سونامی کی وارننگ جاری

جاپان میں 6.9 شدت کے زلزلے کے بعد سونامی کی وارننگ جاری
جاپان میں 6.9 شدت کے زلزلے کے بعد سونامی کی وارننگ جاری
سورس: Google Maps

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ٹوکیو (ڈیلی پاکستان آن لائن) جاپان کے جنوب مغربی علاقے میں  6.9  شدت کا زلزلہ آیا ہے  جس کے بعد امریکی جیالوجیکل سروے (یو ایس جی ایس) نے سونامی کی وارننگ جاری کی ہے۔

 جاپان کی موسمیاتی ایجنسی (جے ایم اے) نے میازاکی صوبے کے قریب مقامی وقت کے مطابق پیر کی رات نو بج کر 19 منٹ پر زلزلے کی اطلاع دی۔ جے ایم اے نے زلزلے  کے بعد سونامی کی لہر کا انتباہ جاری کیا، جس میں سونامی کی لہر ایک میٹر (3 فٹ) تک بلند ہونے کا خدشہ ظاہر کیا گیا۔

خبر ایجنسی اے ایف پی کے مطابق دوسری جانب امریکی جیالوجیکل سروے نے اپنی ابتدائی رپورٹ کو 6.9 سے کم کر کے 6.8 کر دیا اور کہا کہ اس زلزلے سے سونامی کا کوئی خطرہ نہیں ہے۔ اس کے باوجود جاپان کی موسمیاتی ایجنسی نے عوام سے درخواست کی ہے  کہ وہ ساحلی علاقوں سے دور رہیں۔