نومولود بچے کو کتنے عرصے تک ماں کا دودھ پلایا جانا چاہیے اور اس سے ماں کس سنگین ترین بیماری سے محفوظ رہتی ہے؟ جدید تحقیق میں ایسا جواب مل گیا کہ سائنسدان بھی دنگ رہ گئے

نومولود بچے کو کتنے عرصے تک ماں کا دودھ پلایا جانا چاہیے اور اس سے ماں کس ...
نومولود بچے کو کتنے عرصے تک ماں کا دودھ پلایا جانا چاہیے اور اس سے ماں کس سنگین ترین بیماری سے محفوظ رہتی ہے؟ جدید تحقیق میں ایسا جواب مل گیا کہ سائنسدان بھی دنگ رہ گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) سائنسدان اب تک کئی تحقیقات میں بتا چکے ہیں کہ بچے کے لیے ماں کا دودھ بے بہا فوائد کا حامل ہوتا ہے لیکن اب ایک نئی تحقیق میں بچے کو دودھ پلانے والی ماﺅں کے لیے اس کا ایک حیران کن فائدہ بتا دیا گیا ہے۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق سائنسدانوں نے بتایا ہے کہ ”جو مائیں بچوں کو دودھ پلاتی ہیں وہ ملٹیپل سلیروسس (Multiple Sclerosis)نامی خطرناک بیماری سے محفوظ رہتی ہیں اور اگر وہ اس بیماری کا شکار ہو بھی جائیں تو ان میں یہ زیادہ شدید نہیں ہوتی۔“

’اگر آپ اپنی پانی کی بوتل کے ساتھ یہ کام کرتے ہیں تو یہ کتے کا کھلونا چاٹنے سے بھی زیادہ غلیظ اور خطرناک ہے‘ سائنسدانوں نے اس کام سے سختی سے منع کردیا جو ہم میں سے اکثر لوگ باقاعدگی سے کرتے ہیں
رپورٹ کے مطابق نیشنل ہیلتھ سروسز کے سائنسدانوں نے برطانیہ میں 400 خواتین پر تجربات کرکے یہ تحقیقاتی رپورٹ مرتب کی ہے۔ تحقیقاتی ٹیم کی سربراہ ڈاکٹر انیٹی لینجر گولڈ کا کہنا تھا کہ ”یہ بیماری مردوں کی نسبت خواتین کو دو گنا زیادہ لاحق ہوتی ہے اور ان میں حرکت کرنے والے اعضاءکو مفلوج کرتی ہے اور نظر کے مسائل پیدا کرتی ہے۔لیکن جن خواتین نے اپنی زندگی میں 15ماہ تک بچوں کو دودھ پلایا ہوتا ہے ان کے اس بیماری میں مبتلا ہونے امکانات انتہائی کم ہوتے ہیں۔اس کے برعکس جن خواتین نے محض 4ماہ تک بچے کو دودھ پلایا ہو ان میں اس بیماری کا شکار ہونے کے امکانات دوگنا ہوتے ہیں۔“

مزید :

تعلیم و صحت -