زکریا یونیورسٹی کے انتظامی افسر میرا مستقبل تباہ کرنا چاہتے ہیں پی ایچ ڈی سکالرسبغہ نور کا الزام

    زکریا یونیورسٹی کے انتظامی افسر میرا مستقبل تباہ کرنا چاہتے ہیں پی ایچ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(سٹاف رپورٹر) بہاالدین زکریا یونیورسٹی شعبہ سوشیالوجی کی(بقیہ نمبر46صفحہ6پر)
پی ایچ ڈی سکالر سبغہ نور نے یونیورسٹی کے ایک اعلی ٰ انتظامی افسر کی رپورٹ کو مسترد کرتے ہوئے اس کو کردار کشی اور ان کا مستقبل تباہ کرنے کی سازش قرار دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ان کے خلاف 2015 سے مہم چلائی جارہی ہے‘ جب وہ وزیٹنگ فیکلٹی کے طور پر پڑھارہی تھیں‘ سینئر ڈین کے رویے سے اختلاف کی سز ادی جارہی ہے‘اس وقت کے وائس چانسلر اور ڈین نے معافی مانگی تھی‘ اب بھی ایک مافیا ان کا مستقبل خراب کرنا چاہتا ہے، میری پی ایچ ڈی ابھی جاری ہے یونیورسٹی تبدیل کرنے کا حق سکالر کو حاصل ہوتا ہے جس کو ایچ ای سی نے بھی تسلیم کیا‘کورونا وائرس کی وجہ سے سپین سے واپس آنا پڑا، پہلے مجھے کہا گیا کہ 20لاکھ روپے دو تو آپ کیس حل کرادیا جائے گا اور جوائنگ کرادی جائے گی جب عدالت سے رجوع کیا تو ابھی عدالتی ڈائریکشن کا جواب جمع نہیں کرایا تھا کہ فیصلہ سنا دیا گیا کہ اپنے خرچے پر پی ایچ ڈی مکمل کریں یا جرمانہ دیں‘ساتھ میں کردار کشی بھی کی گئی‘کیس ابھی عدالت میں زیر سماعت ہے‘میری پی ایچ ڈی ابھی جاری ہے‘ میرا وائس چانسلر سے مطالبہ ہے کہ صورتحال کانوٹس لیں اور پی ایچ ڈی مکمل کرنے کیلئے فنڈز فراہم کئے جائیں تاکہ مقررہ مدت میں اسے مکمل کرکے یونیورسٹی میں فرائض سرانجام دے سکوں۔
الزام