بجٹ آئی ایم ایف تجاویز کے مطابق بنایا ہے، وزیر خزانہ

بجٹ آئی ایم ایف تجاویز کے مطابق بنایا ہے، وزیر خزانہ
بجٹ آئی ایم ایف تجاویز کے مطابق بنایا ہے، وزیر خزانہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ انہوں نے بجٹ آئی ایم ایف کی تجاویز کے مطابق بنایا ہے۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 12ہزار 970 ارب روپے ٹیکس وصولی کا ہدف حاصل کرلیں گے، نان فائلرز کی کیٹیگری ختم کرکے سب کو فائلر بنائیں گے،پیٹرولیم لیوی 60 روپے سے بڑھا کر 80 روپے کردی ہے، مگر پیٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس کی تجویز زیر غور نہیں ہے۔

 محمد اورنگزیب  نے مزید کہا کہ بجٹ میں تنخواہ دار طبقے پر اضافی بوجھ نہیں ڈالا ہے۔ تاجروں کو فکسڈ ٹیکس رجیم میں لانے کے علاوہ اور کوئی آپشن نہیں ہے۔ رواں ماہ ایکسپورٹرز کو بجلی کی قیمتوں کے حوالے سے خوش خبری دیں گے۔

مزید :

بجٹ -