بلاول نے اپنے چچا نواز شریف کے ساتھ مل کر ملک لوٹا، وہ نیا ’چارٹر آف ڈکیتی‘ لانا چاہتے ہیں: فیصل جاوید خان

بلاول نے اپنے چچا نواز شریف کے ساتھ مل کر ملک لوٹا، وہ نیا ’چارٹر آف ڈکیتی‘ ...
بلاول نے اپنے چچا نواز شریف کے ساتھ مل کر ملک لوٹا، وہ نیا ’چارٹر آف ڈکیتی‘ لانا چاہتے ہیں: فیصل جاوید خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر فیصل جاوید خان کا کہنا ہے کہ بلاول نے اپنے چچا نواز شریف کے ساتھ مل کر ملک کو لوٹا، وہ نیا ”چارٹر آف ڈکیتی“ لانا چاہتے ہیں، ان کی تمام باتیں جھوٹ پرمبنی ہیں ۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل جاوید خان نے کہا کہ بلاول نے اپنے چچا نواز شریف کے ساتھ مل کر ملک کو لوٹا، بلاول بھٹو نیا ”چارٹر آف ڈکیتی“ لانا چاہتے ہیں، پیپلزپارٹی کا مقصد حکومت میں آکر پیسہ بنانا ہے، یہ پاکستان میں حکومت کرتے ہیں اور پیسہ لوٹ کرباہر لے جاتے ہیں ، ان کے اہلخانہ امیر اور عوام غریب ہوگئے ، وہ عوام کو بتائیں سندھ میں اتنا پیسہ کہاں لگا؟۔
رہنما تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ حکومت کام کر رہی ہے تو اسے کرنے دیا جائے بلاول اس صوبے کا خیال کریں جہاں ان کی حکومت ہے۔ ان کی تمام باتیں جھوٹ پرمبنی ہیں ، وہ اپنے والد کی سیاست پر چل پڑے ہیں اور انہی کی طرح جھوٹی سیاست کر رہے ہیں۔
این آر او کے حوالے سے سینیٹر فیصل جاوید خان نے کہا کہ پہلے ڈیل ہوتی تھی کیونکہ دونوں کے ایک دوسرے پرکیسز ہوتے تھے جس کے باعث ان کی آپس میں ڈیل ہوجا تی تھی لیکن اب وہ کام نہیں ہورہا ۔ اب ایسی حکومت آگئی ہے جو کرپشن کے خلاف ہے جس کے باعث انہیں مسئلہ ہورہا ہے، اب ادارے آزاد ہیں جن میں کوئی مداخلت نہیں ہے اس لیے انہیں تکلیف ہورہی ہے، یہ سارا شور شرابہ اپنے کیسز سے بچنے کیلئے کر رہے ہیں۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -