کوشش کریں گے سینیٹ میں سب کو ساتھ لے کر چلیں، صادق سنجرانی

کوشش کریں گے سینیٹ میں سب کو ساتھ لے کر چلیں، صادق سنجرانی
کوشش کریں گے سینیٹ میں سب کو ساتھ لے کر چلیں، صادق سنجرانی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کوئٹہ(ڈیلی پاکستان آن لائن) چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے کہا کہ میر ی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی،کوشش کریں گے سینیٹ میں سب کو ساتھ لے کر چلیں۔
 نجی ٹی وی92نیوز کے مطابق صادق سنجرانی کا کہنا تھا کہ میں وزیر اعظم اور تمام اتحادیوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے مجھ پر اعتماد کیا۔ صادق سنجرانی نے بتایا کہ وزیر اعظم نے کہا تھا سینیٹ کے چیئرمین کےلئے امیدوار بلوچستان سے ہی آئے۔میری پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے فاٹا کی عوام کیلئے بہت بڑی قربانی دی ہے، ڈپٹی چیئرمین مرزاآفریدی بہت اچھے انسان ہیں۔