سونے کی فی تولہ قیمت میں سینکڑوں روپے اضافہ

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)آج مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 2800 روپے کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے
صرافہ ایسوسی ایشن کےمطابق عالمی و مقامی منڈیوں میں سونےکی قیمت میں پھر بڑا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے،جہاں مقامی مارکیٹ میں 24 کیرٹ فی تولہ سونا 2800 روپے مہنگا ہوکر 309300 روپے کا ہو گیا ہے۔
اس کے علاوہ 10 گرام سونے کے بھائو 2400 روپےبڑھکر 265174 روپے ہوگئے،دوسری جانب عالمی منڈی میں فی اونس سونے کے دام 27 ڈالر بڑھکر 2942 ڈالر رہے۔