آزادکشمیر کی صورتحال کو مس ہینڈل  کیا گیا،حالات جلد معمول پر آجائینگے،رانا ثناء اللہ

      آزادکشمیر کی صورتحال کو مس ہینڈل  کیا گیا،حالات جلد معمول پر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(آئی این پی)وزیر اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ نے کہا ہے آزادکشمیر کی صورتحال کو مس ہینڈل کیا گیا،ایک دوروز میں آزادکشمیر میں حالات معمول پر آجائیں گے۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا ایکشن کمیٹی کو معاملہ حل کرانے کی یقین دہانی کرائی ہے ان سے رابطہ ہورہا ہے، کشمیر میں لوگ احتجاج کیلئے مظفر آباد جانا چاہتے ہیں۔آزادکشمیر حکومت کی صوابدید ہے اگر انہیں ضرورت ہے تو رینجرز دی جائیگی، اپنی جماعت اور قیادت کی ایماپر گرینڈڈائیلاگ کی بات کررہا ہوں،یہ غلط تاثر دیا جارہاہے کسی کے کہنے پر گرینڈ ڈائیلاگ کی بات کی۔نوازشریف نے مینارپاکستان پر کہا ملکی حالات پر ہم سب سرجوڑ کر بیٹھیں۔سرجوڑ کر بیٹھنے کو گرینڈ ڈائیلاگ نہیں تو اور کیا کہیں گے؟۔سب سے پہلے سیاستدان آپس میں سر جوڑ کر بیٹھیں بعد میں اداروں کی بات آئیگی۔نوازشریف اور شہبازشریف کا اس بارے میں موقف ایک ہی ہے۔ بانی پی ٹی آئی ہم سے رہائی کا مطالبہ کرنے کی بجائے عدال سے رجوع کریں،بانی پی ٹی آئی کو عدالت سے سزا ہوئی ہے،حکومت کے بس میں نہیں انہیں رہاکردے۔

رانا ثناء اللہ

مزید :

صفحہ اول -