مصطفی کمال نے کچھ واضح بات کردی ہے ،شازیہ مری

مصطفی کمال نے کچھ واضح بات کردی ہے ،شازیہ مری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شازیہ مری نے کہا ہے کہ دو دن سے کراچی کی سیاست ایک الجھن تھی ٗ مصطفی کمال نے کچھ واضح بات کردی ہے ٗ حقیقتاً اسٹیبلشمنٹ ہی اتحاد کی وجہ تھی ٗ ایم کیو ایم پاکستان اور پی ایس پی دونوں کو ذمہ داری کے ساتھ کام کرنے کی ضرورت ہے ۔ایک انٹرویو میں پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شازیہ مری نے کہا کہ گذشتہ دو دن سے کراچی کی سیاست میں ایک الجھن تھی، مگر اب مصطفی کمال نے کچھ واضح بات کی ہے، مگر ابھی تک یہ نہیں کہا جاسکتا کہ آیا یہ الزام ہے یا حقیقتاًاسٹیبلشمنٹ ہی اس اتحاد کی وجہ تھی۔انھوں نے کہا کہ سمجھتی ہوں کہ سیاست میں اداروں کا کردار نہیں ہونا چاہیے کہ اگر یہ دونوں میں سے کسی بھی جماعت کی درخواست پر ہوا تو بھی ایسا نہیں ہونا چاہیے تھا۔شازیہ مری نے کہا کہ اس وقت ایم کیو ایم پاکستان اور پی ایس پی دونوں کو ذمہ داری کے ساتھ کام کرنے کی ضرورت ہے اور اب تک جو چیزیں واضح ہوئی ہیں انہیں مزید صاف انداز میں بتایا جائے تاکہ یہ معلوم ہوسکے کہ آیا یہ الزام ہے یا پھر حقیقت میں ہی ایسا ہوا۔انہوں نے کہاکہ جس طرح سے انجیئرڈ سیاست کا لفظ استعمال ہورہا ہے ٗیہ کام سیاست میں ہو تو ٹھیک ہے، لیکن اسٹیبلشمنٹ یا دیگر اداروں کو اس میں لانا ملک کے لیے بدنامی کا باعث ہے۔
شازیہ مری

مزید :

علاقائی -