مہنگائی اور بے روزگاری کا واحد حل اسلامی نظام ہے،ذکر اللہ مجاہد

 مہنگائی اور بے روزگاری کا واحد حل اسلامی نظام ہے،ذکر اللہ مجاہد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر) امیر جماعت اسلامی لاہور میاں ذکر اللہ مجاہدنے کہا ہے کہ مہنگائی اور بے روزگاری کا واحد حل اسلامی نظام ہے۔  معاشرتی خرابیوں کی اصل وجہ تعلیمات محمدیؐ سے دوری ہے۔معاشرتی خرابیوں کی اصل وجہ تعلیمات محمدیؐ سے دوری ہے۔زندگی کے ہر شعبے میں  چاہے وہ معاشرتی ہو یا گھریلویا پھر سیاست،نبی مہربانؐ کی سیرت طیبہ ہمارے لیے بہترین نمونہ اور مشعل راہ ہے جس کو اپنانے کی ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی پی پی 159 کی جانب سے لبرٹی مارکیٹ میں ''نبی ؐ کی سیاست اسلامی ریاست  ''روڈ شو کے شرکاء  سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر امیر جماعت اسلامی جنوبی لاہور خالد احمد بٹ،ڈپٹی سیکرٹری جماعت اسلامی لاہور احمد سلمان بلوچ،جنرل سیکرٹری سیاسی امور جماعت اسلامی لاہور عامر نثار خان،امیر جماعت اسلامی پی پی 159 فیض الباری، مرغوب اقبال،محمد ریاض،قاری عبد الجبار شاکر، حافظ غلام رسول،چوہدری منظور، طارق جمال،  انجینئر  حسیب ناصر و دیگر بھی موجود تھے۔

، نعیم طارق،محمد عمر، حافظ عبید، صدام حسین سمیت دیگر ذمہ داران جماعت اور کارکنان نے شرکت کی۔ میاں ذکر اللہ مجاہد نے مزید کہا کہ صرف جماعت اسلامی ہی موجودہ ظالمانہ اور غریب دشمن نظام کو بدل سکتی ہے۔ جماعت اسلامی نے ملک میں کرپشن کے خلاف ہمیشہ آواز بلند کی ہے، کرپٹ عناصر کا بلاتفریق احتساب چاہتے ہیں۔حکومت مسلسل مہنگائی کا کوڑا عوام پر برسا رہی ہے جبکہ دوسری طرف مافیا غریب عوام کاخون چوس رہا ہے۔اس موقع پر امیر لاہور نے لبرٹی کے تاجروں سے ملاقات کے دوران اپیل کرتے  ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی پاکستان میں نظام مصطفیٰ کے نفاذ کے لییجدوجہد کر رہی ہے۔ عوام نے ملک کی تینوں بڑی پارٹیاں ن لیگ، پیپلز پارٹی اور مدینہ کی ریاست کی دعویدار تحریک انصاف کو بھی اقتدار سونپ کر دیکھ لیا ہے نتیجہ پوری قوم کے سامنے ہے۔ موجودہ اور سابقہ حکمرانوں نے عوام کو مہنگائی، بیروزگاری اور مایوسیوں کے سوا کچھ نہیں دیا۔ عوام جماعت اسلامی  ی کرپشن سے پاک مانت و دیانت والی قیادت کا ساتھ دیں تاکہ ملک میں اسلامی نظام کو  نفاذ کیا جاسکے اور ملک و قوم کے درپیش مسائل کو قرآن و سنت کے مطابق حل  ہوں۔اگر قوم نے جماعت اسلامی کی قیادت کا ساتھ دیا تو وعدہ کرتے ہیں کہ قوم کو مایوس نہیں کریں گے۔
   اے ڈی کاشف
    سیکرٹری اطلاعات جماعت اسلامی لاہور
03044127847