تارا گروپ کا سیلز ٹیم کے لئے مری میں خصوصی فیملی گالا

  تارا گروپ کا سیلز ٹیم کے لئے مری میں خصوصی فیملی گالا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (پ ر) تارا گروپ جسے ایگرو کیمیکلز کی صنعت میں صفِ اول ادارہ کا ممتاز ترین مقام حاصل ہے۔ تارا گروپ نے گزشتہ سالوں کی طرح اس سال بھی جنت نظیر وادی مری کے مقامی فائیو سٹار ہوٹل میں اپنی سیلز ٹیم کیلئے تارا سیلز کانفرنس اور فیملی گالا کا اہتمام کیا۔ چیئرمین ڈاکٹر خالد حمید نے اس فیملی گالا میں بہترین کارکردگی دکھانے والی سیلز ٹیم کی حوصلہ افزائی کی اور ایوارڈز تقسیم کئے۔ ایگزیکٹو گروپ ڈائریکٹر چوہدری مقصود احمد نے اپنے خطاب میں کہا کہ الحمدللہ تارا گروپ نے اس سال اپنے کارپوریٹ فارم جو کہ یزمان میں 6000 ایکڑ پر مشتمل ہے جس کا مقصد گندم، کپاس، رایا کے سیڈ کی پروڈکشن کرنا ہے۔ ہماری کاٹن کی ورائٹیز ICS-386 کی اگیتی کاشت کی پیداوار ہمارے اپنے لودھراں فارم پر 50 سے 60 من فی ایکڑ آئی ہے اور اس کے ساتھ ساتھ TARA-333 اور TARA-224 بھی بہترین پیداوار دے رہی ہیں۔ سی ای اوسٹار انڈسٹریز، گروپ منیجنگ ڈائریکٹر ڈاکٹر شہریار خالد نے کہا کہ ہم اس وقت بیج، کھاد اور پیسٹی سائیڈز کی تقریباً دو سو سے زائد رجسٹرڈ و برانڈ ڈ پراڈکٹس کسانوں کو فراہم کر رہے ہیں جس کیلئے ہم نے ایگرو کیمیکلز اور گرینولرز کی پروڈکشن کیلئے پاکستان میں سب سے بڑے اور جدید ترین پلانٹ نصب کئے اور عصرِ حاضر کی ٹیکنالوجی پر ریسرچ اور ڈویلپمنٹ کیلئے اسٹیٹ آف دی آرٹ لیبارٹریز بڑے پیمانے پر قائم کیں۔ڈائریکٹر سیڈز و امپورٹس حسن خالد نے کہا کہ تارا گروپ نے جدید ٹیکنالوجی کے بیجوں پر ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ کیلئے 11سو ایکڑ پر مشتمل 5تارا ریسرچ فارمز اور کنٹریکٹ کاشتکاروں کے 12 ہزار ایکڑ رقبہ پر ملک کا سب سے بڑا اور جدید ترین بریڈنگ پروگرام شروع کیا ہے۔