ایک ماہ کے دوران پی آئی اے کے تیسرے طیارے میں فنی خرابی، کراچی میں ایمرجنسی لینڈنگ

ایک ماہ کے دوران پی آئی اے کے تیسرے طیارے میں فنی خرابی، کراچی میں ایمرجنسی ...
ایک ماہ کے دوران پی آئی اے کے تیسرے طیارے میں فنی خرابی، کراچی میں ایمرجنسی لینڈنگ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )متحدہ عرب امارات کے شہر العین سے اسلام آباد کے لئے پی آئی اے کی پرواز میں ایئر پریشر کم ہونے کی شدید فنی خرابی پیدا ہوئی جس پر پائلٹ نے ایمرجنسی ڈکلیئر کرتے ہوئے کراچی میں ہنگامی لینڈنگ کی۔
ایوی ایشن ذرائع کے مطابق قومی ایئر لائن پی آئی اے کی پرواز پی کے 144 نے العین سے رات پونے 2 بجے اسلام آباد کے لئے ٹیک آف کیا، صبح سوا 4 بجے پرواز پاکستان کی فضائی حدود میں کوئٹہ کے قریب تھی کہ ایئر بس اے 320 طیارے کے ہائیڈرولک سسٹم میں فنی خرابی پیدا ہوئی۔
ذرائع کے مطابق مبینہ طور پر سسٹم میں ایرر کی وجہ سے طیارے نے بلندی کھونا شروع کردی اور پرواز 35 ہزار فٹ کی بلندی سے چند منٹ میں11 ہزار فٹ پر آگئی۔ ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ پائلٹ نے ایئر ٹریفک کنٹرول کراچی سے رابطہ کرکے ہنگامی صورتحال سے آگاہ کیا اور 11 ہزار فٹ کی نچلی اڑان اور کم رفتار سے پرواز کرتے ہوئے طیارے کا رخ کراچی کی طرف کر دیا۔ 
ذرائع نے مزید بتایا کہ اس دوران پائلٹ نے صبح 4 بجکر 51 منٹ پر ریڈار پر بھی ہنگامی صورتحال کے سگنل دیے، طیارے نے صبح 5 بج کر 24 منٹ پر کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر بحفاطت ہنگامی لینڈنگ کی۔
ذرائع کے مطابق طیارے کو گراو¿نڈ کر دیا گیا ہے جبکہ مسافروں کو متبادل ذریعے سے منزل تک پہنچانے کا انتظام کیا گیا ہے۔