گلگت: پاک فوج کے تعاون سے نیشنل سکیورٹی ورکشاپ کا انعقاد

گلگت: پاک فوج کے تعاون سے نیشنل سکیورٹی ورکشاپ کا انعقاد
گلگت: پاک فوج کے تعاون سے نیشنل سکیورٹی ورکشاپ کا انعقاد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

گلگت ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاک فوج اور گلگت بلتستان حکومت کے تعاون سے نیشنل سکیورٹی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔
پاک آرمی کے تعاون سے چار دن سے جاری نیشنل سکیورٹی ورکشاپ اختتام پذیر ہوئی، ورکشاپ کا مقصد قومی سلامتی کی بنیاد، سرحدوں کی حفاظت کے ساتھ توانائی، خوراک، ماحولیاتی، انسانی اور معاشی سلامتی سے آگاہی تھا۔
ورکشاپ کے شرکاءکا کہنا تھا کہ مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے سٹیک ہولڈرز کی شرکت سے قومی اور خصوصاً گلگت بلتستان کے مسائل اور ان کے حل کر نے کیلئے ایک جامع حکمت عملی کے بارے میں مکالمہ اور تبادلہ خیال کا موقع ملا۔
تقریب کے اختتام پر شرکاءمیں سرٹیفکیٹ بھی تقسیم کئے گئے۔