پاکستان میں دماغی امراض کا علاج امریکہ اوربرطانیہ سے سستا

پاکستان میں دماغی امراض کا علاج امریکہ اوربرطانیہ سے سستا
پاکستان میں دماغی امراض کا علاج امریکہ اوربرطانیہ سے سستا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (لیاقت کھرل) معروف نیورو سرجن ایسوسی ایٹ پروفیسر کیپٹن ڈاکٹر بشیر احمد خاں نے کہا ہے کہ امریکہ اور انگلینڈ کی نسبت ہمارے ملک میں دماغ کے امراض کا علاج معالجہ اور آپریشن انتہائی سستا ہے۔ دماغ کا سب سے پیچیدہ آپریشن رسولی جو کہ دماغ پر کسی قسم کی چوٹ آنے ، ریڈی ایشن یا سموکنگ کے باعث بنتی ہے جس کے لئے فوری طور پر نیورو سرجن سے رابطہ کرنا چاہیے۔ ڈاکٹر کیپٹن بشیر احمد نے کہا کہ دماغ کے امراض کے بارے آگاہی پروگرام نہ ہونے کی وجہ سے مریضوںکی شرح بڑھ کر رہ گئی ہے۔ حکومت کا جنرل ہسپتال میں نیورو سرجری انسٹی ٹیوٹ بنانا ایک احسن کارنامہ ہے ، اس پراجیکٹ کی تکمیل جلد از جلد ممکن وقت کی اہم ضرورت ہے ، اس انسٹی ٹیوٹ کی تکمیل سے دماغ کے امراض کے علاج معالجہ میں بہتری اور مرض پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ” پاکستان فورم“ میں اظہار خیال کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر کیپٹن ڈاکٹر بشیر احمد خاں نے کہاکہ دماغ میں کسی قسم کے ممکنہ مرض کی شکایت پیدا ہونے پر فوری طورپر نیورسرجن سے رابطہ کرنا چاہیے۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ امریکہ اور انگلینڈ کی نسبت ہمارے ملک میں دماغ کے امراض کا علاج و معالجہ اور آپریشن انتہائی سستا اور ایک قسم کا فری ہے۔ انہوں نے بتایا کہ دماغ کے امراض میں سب سے خطرناک رسولی کا مرض ہے اور اس سے مریض کی سب سے پہلے نظر کمزور ہوتی ہے جوکہ دماغ پر کسی قسم کی چوٹ آنے، ریڈی ایشن کی وجہ سے یا پھر زیادہ سموکنگ کی وجہ سے بتائی جاتی ہے۔ دماغ پر کسی قسم کی چوٹ لگنے سے دماغ کے اندر خون جم جاتا ہے اور اس میں دماغ کے آپریشن کے دوران اصل بات سامنے آتی ہے کہ آیا دماغ کے اندر خون جم گیا ہے یا کہ رسولی پیدا ہو گئی ہے اگر دماغ میں خون جم جائے تو خون نکالنا پڑتا ہے یا پھررسولی کی شکل میں رسولی نکالنے کے لئے آپریشن کیا جاتا ہے۔انہوں نے بتایا کہ دماغ کے امراض کے ساتھ ساتھ مہروںکی مرض کی شرح بڑھ کر رہ گئی ہے، جو کہ خواتین میں زیادہ پائی جانے لگی ہے اس میں خواتین کو زیادہ دیر تک پاﺅں کے بل بیٹھ کرکام نہیں کرنا چاہیے۔ پاﺅں کے بل زیادہ بیٹھ کر کام کرنے سے موروں کا مرض پیدا ہوتا ہے۔ جس کی شرح زیادہ ریکارڈ کی گئی ہے۔ ایک سوال پر انہوں نے بتایا کہ آج کل راشہ کی بیماری بھی زیادہ ہے اس میں ہاتھوں کازیادہ ہلنا اور جسم سخت جبکہ مریض کو اٹھنے بیٹھنے اور چلنے پھرنے میں تکلیف محسوس ہوتی ہے۔ اس مرض کی شکایت سامنے پر فوری طور پر نیورو سرجن ڈاکٹر سے رابطہ کرنا انتہائی ضروری ہے۔ اس کا علاج دوائی اور آپریشن دونوں طریقوں سے کیا جا سکتا ہے۔ ایک سوال پر انہوں نے بتایا کہ دماغ کی شریان کے پھٹنے کے بے شمار آپریشن کر چکا ہوں۔شریان پھٹنے پر دماغ کو کھول کر آپریشن کیاجاتا ہے اور دماغ کی شریان کے اوپر کلپ لگائی جاتی ہے جو کہ ایک کامیاب آپریشن ہوتا ہے اور مریض ہمیشہ کے لئے تندرست ہو جاتا ہے۔