ایم ڈی پی ٹی وی اور کیپٹن(ر )صفدر 14 ستمبر کو الیکشن کمیشن طلب

ایم ڈی پی ٹی وی اور کیپٹن(ر )صفدر 14 ستمبر کو الیکشن کمیشن طلب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نمائندہ پاکستان)الیکشن کمیشن آف پاکستان کی طرف سے این اے 120 میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر ایم ڈی پی ٹی وی اور کیپٹن(ر )صفدر کو 14 ستمبر کو کمیشن میں بذات خود پیش ہونے کا نوٹس جاری کر دیا گیا ہے۔ کیپٹن(ر) صفدر کو این اے 120 میں بیگم کلثو م نواز کی انتخابی مہم چلانے اور جلسہ کرنے کے ضمن میں گیارہ ستمبر کو ریٹرننگ آفیسر کی طرف سے نوٹس دیا گیا تھا مگر تا حال اس کا کوئی جواب نہیں دیا گیا اسی لئے اب کیپٹن (ر) صفدر کو 14 ستمبر کو اسی سلسلہ میں بذات خود یا اپنے وکیل کو پیش ہونے کا حکم جاری کیا گیا ہے۔اسی طرح ایم ڈی پی ٹی وی کو این اے 120 میں مریم نواز کی طرف سے چلائی جانیوالی انتخابی مہم اور ریلی کی لائیو کوریج اور دیگر امیدواروں کی مناسب کوریج نہ کرنے پر بذات خود یا پانے وکیل کو پیش کرنے کا حکم جاری کیا ہے اور غیر حاضر ہونے پر یکطرفہ فیصلہ کرنے کا عندیہ دیا گیاہے۔

مزید :

صفحہ آخر -