نصف ٹن وزنی لڑکی کی سالگرہ

نصف ٹن وزنی لڑکی کی سالگرہ
نصف ٹن وزنی لڑکی کی سالگرہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


قاہرہ(مانیٹرنگ ڈیسک) مصر سے تعلق رکھنے والی نصف ٹن وزنی لڑکی ایمان احمد عبدالعاطی جو اس وقت متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابوظہبی کے برجیل اسپتال میں زیرعلاج ہے، نے اپنی 37 ویں سالگرہ منائی۔اماراتی اخبار ’الاتحاد‘ کے مطابق ایمان عبدالعاطی کا علاج جاری ہے اور وہ کافی حد تک تندرست ہوچکی ہیں۔ اسپتال نے ان کی سالگرہ بڑے اہتمام کے ساتھ منائی۔ سالگرہ کے موقع پر مصر کے اسکندریہ شہر سے اس کے عزیز واقارب کو بھی بلایا گیا تھا۔ اس کیعلاوہ سالگرہ کی تقریب میں اس کے ڈاکٹر بالخصوص ڈاکٹر شمشیر فایالیل نے بھی شرکت کی۔ایمان عبدالعاطی، اس کی والدہ اور ہمشیرہ سب نے معالج ٹیم، برجیل اسپتال کی انتظامیہ اور متحدہ عرب امارات کی حکومت کی جانب سے اسے دی گئی طبی سہولیات پر ان کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔خیال رہے کہ نصف ٹن وزنی مصری خاتون کو چار مئی کو بھارت میں علاج میں ناکامی کے بعد ابو ظہبی کے برجیل اسپتال لایا گیا تھا۔ ایک انوکھی بیماری کے باعث ایمان کا وزن بڑھتے بڑھتے پانچ سو کلو گرام تک جا پہنچا تھا مگر اب ڈاکٹروں کی شبانہ روز کوششوں سے اس کا وزن کافی کم ہوگیا ہے۔ اس کی دیکھ بحال پر چوبیس گھنٹے ڈاکٹروں سمیت 20 افراد مامور ہیں۔

مزید :

صفحہ آخر -