کیا تحریک انصاف کے رہنما بیگم کلثوم نواز کے جنازے میں شرکت کریں گے ؟بڑی خبر آگئی

کیا تحریک انصاف کے رہنما بیگم کلثوم نواز کے جنازے میں شرکت کریں گے ؟بڑی خبر ...
کیا تحریک انصاف کے رہنما بیگم کلثوم نواز کے جنازے میں شرکت کریں گے ؟بڑی خبر آگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق وزیراعظم نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کینسر کے مرض علاج کے دوران چل بسیں ،ان کے انتقال کے بعد یہ بات زیر گردش رہی کہ تحریک انصاف کے رہنما نماز جنازے میں شرکت کریں گے یا نہیں ،اب اس حوالے تحریک انصاف کی قیادت نے بڑا فیصلہ کر لیا ہے۔
نجی ٹی وی چینل” دنیا نیوز“ نے دعویٰ کیا ہے کہ تحریک انصاف کے اعلیٰ سطح وفدنے بیگم کلثوم نوازکی نمازجنازہ میں شرکت کافیصلہ کر لیا ہے، گورنر پنجاب کی قیادت میں تحریک انصاف کاوفدنمازجنازہ میں شریک ہوگا،وفدمیں میاں محمودالرشید،میاں اسلم اقبال اوردیگروزرابھی شریک ہوں گے۔
یاد رہے کہ بیگم کلثوم نواز کو 17 اگست 2017 کو علاج کیلئے لندن کے ہارلے کلینک لے جایا گیا تھا جہاں 22 اگست کو ان کے گلے میں کینسر کی تشخیص ہوئی تھی جس کے بعد سے وہ لندن میں زیر علاج تھیں اور انتقال کر گئی جس کے بعد آج لندن سے پاکستان لایا جا رہا ہے جہاں کل ان کا نماز جنازہ پڑھایا جائے گا اور انہیں سسر کے پہلو میں سپرخاک کر دیا جائے گا۔