خیبرپختونخوا میں گورنرراج کے حوالے سے بلاول بھٹو نے پوزیشن واضح کردی
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی ویسے تو گورنر راج کے حق میں نہیں ہے، مگر مجبوراً گورنر راج لگایا جاسکتا ہے۔
بلاول بھٹو زرداری نے پارلیمنٹ ہاؤس میں صحافیوں سے غیر رسمی بات چیت کی۔اس موقع پر انہوں نے خیبر پختونخوا میں گورنر راج کے نفاذ سے متعلق سوال پر کہا کہ اٹھارہویں ترمیم میں ایسے اقدامات کیے ہیں کہ گورنر راج طویل عرصے کیلئے نہیں لگ سکتا۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ججز سے متعلق ترمیم جیسے معاملے پر اتفاق رائے کسی بھی پارلیمنٹ کے لیے چیلنج ہوتا ہے، ملک کی سیاسی صورتحال سے ہر پاکستانی مایوس ہے، کوئی شہری اس بات سے انکار نہیں کر سکتا کہ ہماری سیاست ٹوٹ چکی ہے۔