کرونا کے باعث مقدمات کی سماعت بغیر کارروائی ملتوی

کرونا کے باعث مقدمات کی سماعت بغیر کارروائی ملتوی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(نامہ نگار)کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے خدشہ کے پیش نظر زیر حراست ملزمان کو جیلوں سے چوتھے ہفتے بھی ماتحت عدالتوں میں پیش نہیں کیا جائے گا۔فوجداری،منشیات سمیت دیگر ملزمان کے مقدمات کو بغیر کاروائی ملتوی کیا جا رہا ہے، اس سلسلے میں جیل حکام نے سیشن جج لاہور اور نیب عدالت کے ایڈمن جج کو آگاہ کردیاہے۔

،یاد رہے کہ زیرحراست ملزمان کو جیلوں میں 15 مارچ سے پیش نہیں کیا جا ر ہا جبکہ زیرحراست ملزمان کے مقدمات میں گواہوں کے بیانات بھی قلمبند نہیں ہورہے۔

مزید :

علاقائی -