سپریم کورٹ کا گورنر سٹیٹ بینک کو الیکشن کمیشن کو براہ راست فنڈز جاری کرنے کا حکم

سپریم کورٹ کا گورنر سٹیٹ بینک کو الیکشن کمیشن کو براہ راست فنڈز جاری کرنے کا ...
سپریم کورٹ کا گورنر سٹیٹ بینک کو الیکشن کمیشن کو براہ راست فنڈز جاری کرنے کا حکم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سپریم کورٹ نے گورنر سٹیٹ بینک کو الیکشن کمیشن کو براہ راست فنڈز جاری کرنے کا حکم دے دیا۔

نجی ٹی وی جیوز نیوز کے مطابق پنجاب میں عام انتخابات کے فنڈز کی عدم فراہمی سے متعلق کیس کی ان چیمبر  سماعت ہوئی۔  ،چیف جسٹس عمر عطابندیال نے ان چیمبر کیس کی سماعت کی ، جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس منیب اختر بھی شامل ہیں ،اٹارنی جنرل ، سیکرٹری الیکشن کمیشن ،وزارت خزانہ اور سٹیٹ بینک حکام چیمبر میں پیش ہوئے ،اٹارنی جنرل سمیت دیگر حکام نے فنڈز کی عدم فراہمی کے بارے میں مؤقف 3 رکنی بنچ کے سامنے رکھا۔ 

اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ وفاقی حکومت نے سپریم کورٹ کے 4 اپریل کے حکم پر عمل درآمد کیا ہے،  حکومت نے  پارلیمنٹ  میں  انتخابات کیلئے فیڈرل کنسولیڈیٹڈ فنڈ سے  رقم جاری کرنے  کا بل پیش کیا جسے  مسترد کردیا گیا۔پارلیمنٹ سے بل مسترد ہونے پر حکومت سٹیٹ بینک کو فنڈز کے اجرا کیلئے نہیں کہہ سکتی۔ عدالت عظمیٰ نے   وفاق کی جانب سے فنڈز کے اجرا میں معذور ی ظاہر کرنے  پر   قائم مقام  گورنر سٹیٹ بینک کو فیڈرل کنسولیڈیٹڈ فنڈ سے  الیکشن کمیشن کو براہ راست 21 ارب  جاری کرنے کا حکم  دے دیا۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -