برابری

  برابری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

آفس میں کام کرنے والے سارے آفیسر چائے کے وقفے کے لیے ایک میز کے گرد اکٹھے ہورہے تھے۔خوش گپیاں جاری تھیں کہ اسی دوران،میں بھی کمرے میں داخل ہْوا۔ سب کوجا جاکے مصافحہ کرنے لگا۔مسحور کن چہروں کے ساتھ مجھے خوش آمدید کہا جانے لگا۔ مرکزی میز کی صفائی کے لئے ایک خاکروب جو آفس کا ملازم تھا، بھی ساتھ ہی کھڑا تھا جو ان قہقہوں سے بے نیاز اپنا کام کرنے میں مصروف تھا۔میں نے فرداً فرداً سب دوستوں سے مصافحہ کیا اور اسی بے دھیانی میں (یا اپنی فراخدلانہ جذباتیت میں)اْس خاکروب سے بھی گرم جوشی سے ہاتھ ملا بیٹھا۔ اْس کے چہرے کی خوشی دیدنی تھی۔ وہ اپنے آپ کو آفیسر سا سمجھنے لگا تھا۔
اس”فعلِ قبیح“ کے انجام دیتے ہی جب میں نے دوستوں کو دیکھا تو وہ مجھے آنکھوں ہی آنکھوں میں اس گھٹیا حرکت پر ڈانٹ رہے تھے۔وہ میری ذہنی حالت پہ شک کر رہے تھے۔
ایک ’جانور‘ کو انسان سمجھنے کی غلطی یقیناً ذہنی حالت کی نادرستی کا پیش خمیہ ہی ہو سکتی ہے۔

مزید :

ایڈیشن 1 -