لیسکو کی خصوصی مہم ، ہزاروں کی تعداد میں بجلی چور پکڑ ے گئے، کتنے کروڑ یونٹس چارج کیے گئے ؟جان کر آپ حیران رہ جائیں

لیسکو کی خصوصی مہم ، ہزاروں کی تعداد میں بجلی چور پکڑ ے گئے، کتنے کروڑ یونٹس ...
لیسکو کی خصوصی مہم ، ہزاروں کی تعداد میں بجلی چور پکڑ ے گئے، کتنے کروڑ یونٹس چارج کیے گئے ؟جان کر آپ حیران رہ جائیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور ( طیبہ بخاری سے ) لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی(لیسکو ) کی جانب سے بجلی چوروں کے خلاف آپریشن جاری، اب تک کی کارروائیوں میں 30 ہزار489 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔وزارت توانائی پاور ڈویژن کی ہدایت کے مطابق چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر شاہد حیدر کی زیر نگرانی انسداد بجلی چوری مہم  جاری ہے، مہم کو 229 روز مکمل ہوگئے ہیں، اس دوران کل 77 ہزار821 ملزمان بجلی چوری میں ملوث پائے گئے، 72 ہزار 913 ملزمان کیخلاف مقدمات درج کروا کر 30 ہزار489 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ بجلی چوروں کو اب تک 9 کروڑ 25 لاکھ 60 ہزار59 یونٹس چارج کئے گئے ہیں جن کی مالیت 3ارب 42 کروڑ 40 لاکھ 96 ہزار1 سو 78 روپے ہے۔
 تفصیلات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریجن بھر میں 27 ملزمان کو بجلی چوری کرتے ہوئے گرفتار کرلیا، مجموعی طور پر368 ملزمان بجلی چوری میں ملوث پائے گئے، جن میں سے 133 کے خلاف مقدمات درج ہوچکے ہیں۔ پکڑے جانے والے کنکشنز میں 11 کمرشل،5 زرعی اور 352 ڈومیسٹک تھے۔ تمام کنکشنز منقطع کرکے ان کو 2 لاکھ 18 ہزار3 سو 56 یونٹس ڈٹیکشن بل کی مد میں چارج کئے گئے ہیں جن کی مالیت 56 لاکھ 89 ہزار2 سو81 روپے ہے۔ بجلی چوروں کیخلاف کئے جانے والے آپریشن میں بڑے کمرشل صارفین بھی بجلی چوری میں ملوث پائے گئے۔ ان تمام کے کنکشنز بھی منقطع کئے گئے اوران کو ڈٹیکشن یونٹس چارج کئے گئے۔  

شاہدرہ کے علاقے میں کنکشن کو 1 لاکھ 60 ہزار روپے ،  قلعہ گجر سنگھ  کے علاقے میں کنکشن کو1 لاکھ 40 ہزار روپے ،   لطیف پارک کے علاقے میں ایک ملزم کو 1 لاکھ 40 ہزار روپے  اور   مغل پورہ میں ملزم کو 1 لاکھ 10 ہزار روپے  کی رقم چارج کی گئی ہے۔

 واضح رہے بجلی چوروں کیخلاف آپریشنز وفاقی پاور ڈویژن کی جانب سے دی گئی ہدایات کے مطابق کیے جا رہے ہیں اور چیف ایگزیکٹو انجینئر شاہد حیدر بذاتِ خود ان آپریشنز کی نگرانی کر رہے ہیں۔ لیسکو چیف کا کہنا ہے کہ بجلی چوری کے مکمل خاتمے تک بلا تفریق گرینڈ آپریشن جاری رہے گا۔ آپریشن کے دوران بجلی چوروں کے ساتھ ساتھ ان کی سرپرستی کرنیوالے لیسکو افسران و ملازمین کو بھی قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔