وزیراعظم کی مولانا طارق جمیل کی کورونا سے جلد صحت یابی کیلئے دعا

وزیراعظم کی مولانا طارق جمیل کی کورونا سے جلد صحت یابی کیلئے دعا
وزیراعظم کی مولانا طارق جمیل کی کورونا سے جلد صحت یابی کیلئے دعا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم عمران خان نے مولانا طارق جمیل کی کورونا سے جلد صحت یابی کیلئے دعاکی ہے، وزیراعظم کا اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہنا ہے کہ مولاناطارق جمیل کی جلد اور مکمل صحتیابی کیلئے دعا گو ہوں ۔

یاد رہے کہ معروف عالم دین و خطیب مولانا طارق جمیل میں کورونا وائرس کی تشخیص گزشتہ روز ہوئی تھی،سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں مولانا طارق جمیل نے کہا کہ ان کی گزشتہ کچھ ایام سے طبیعت ناساز تھی جس کے باعث انہوں نے کورونا ٹیسٹ کرایا جس کا نتیجہ مثبت آگیا۔انہوں نے بتایا کہ وہ ڈاکٹرز کے مشورے کے بعد ہسپتال میں داخل ہوگئے ہیں، انہوں نے اپنے تمام محبین سے خصوصی دعاو¿ں کی درخواست بھی کی۔