”حکومت 31جنوری تک مستعفی ہو جائے ورنہ یکم فروری کو لانگ مارچ کا اعلان کریں گے “ پی ڈی ایم نے اب تک کا بڑا اعلان کردیا

”حکومت 31جنوری تک مستعفی ہو جائے ورنہ یکم فروری کو لانگ مارچ کا اعلان کریں گے ...
”حکومت 31جنوری تک مستعفی ہو جائے ورنہ یکم فروری کو لانگ مارچ کا اعلان کریں گے “ پی ڈی ایم نے اب تک کا بڑا اعلان کردیا
سورس: Twitter

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ 31دسمبر تک پی ڈی ایم میں شامل تمام جماعتوں کے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی اپنے استعفے اپنے پارٹی قائدین کو پیش کردیں گے۔ہم حکومت کو وارننگ دینا چاہتے ہیں کہ 31جنوری تک حکومت مستعفی ہوجائے۔اگر حکومت مستعفی نہیں ہوتی تو پھر سربراہی اجلاس اسلام آبادکی طرف لانگ مارچ کا اعلان کرے گا۔یکم فروری کو بتائیں گے لانگ مارچ کب ہوگا۔عوام سے اپیل کی جارہی ہے کہ وہ لانگ مارچ کی تیاریاں شروع کردے۔مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ میڈیا کوجانبدار بنایا جارہا ہے،میڈیا کو گھر کی لونڈی بنایا جارہا ہے۔لاہور میں کل تاریخی اور فقید المثال جلسہ ہوا۔وزیراعظم خود پریشر میں ہیں۔