مذاکرات نہیں، اب عمران خان کےاستعفے کا وقت ہے:بلاول بھٹو زرداری
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) چیئرمین پیپلپزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ مذاکرات کا دور گزر چکا، اب عمران خان کے استعفے کا وقت آگیا۔
جاتی امرا میں پی ڈی ایم کےاجلاس کے بعد مولانا فضل الرحمان اور مریم نواز کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ہر پارٹی کے سینئررہنما کی اپنی اپنی رائے ہے جو کہ جمہوری پارٹیوں کا حصہ ہے لیکن ان کی رائے اپنی اپنی جگہ ہوتی ہے فیصلہ سنٹرل کمیٹی ہی طے کرتی ہے جو کہ ہر ایک کو قبول ہوتا ہے۔
چیئرمین پیپلپزپارٹی نے کہا کہ ہم سب ایک ہیں، تمام فیصلے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے پلیٹ فارم سے مل کر کریں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ شہبازشریف سے ملاقات کے لیے درخواست دے رکھی ہے، اب دیکھیں منظورہوتی ہے یا نہیں۔ ملاقات میں شہبازشریف کی والدہ کے انتقال پر ان سےاظہارتعزیت کروں گا۔