پٹرولیم بحران پرتحقیقاتی کمیشن کی حتمی رپورٹ جاری،ڈی جی اور سیکرٹری قصواروار قرار

پٹرولیم بحران پرتحقیقاتی کمیشن کی حتمی رپورٹ جاری،ڈی جی اور سیکرٹری ...
پٹرولیم بحران پرتحقیقاتی کمیشن کی حتمی رپورٹ جاری،ڈی جی اور سیکرٹری قصواروار قرار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان بھر میں جاری پیٹرولیم بحران کے حوالے سے انکوائری کمیشن نے اپنی تحقیقات کی حتمیٰ رپورٹ جاری کردی ہے۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق انکوائری کمیشن کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق سیکرٹری پیٹرولیم اور ڈی جی آئل کو بھی قصور وار ٹھہرایا گیا ہے تاہم پٹرول بحران کی بڑی وجہ امپورٹ پر پابندی کو بھی قرار  دیا گیا ہے۔

رپورٹ میں کمیشن کی جانب سے  66 مارکیٹنگ کمپنیوں کے لائسنسز کو غیر قانونی قرار دیئے گئے ہیں اور کہا ہے کہ ان کمپنیوں کے پاس آئل ذخیرہ کرنے کی گنجائش ہی نہیں ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کمپنیوں سے 20 دن تک تیل ذخیرہ نہ کروانا اوگرا کی ناکامی ہے تاہم 20 دن تک تیل ذخیرہ نہ کرنے کی مجرمانہ غفلت کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا ہے۔

کمیشن نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل 15 کی دن کی بجائے 30 میں کرنے کی سفارش کر دی ہے تاہم کمیشن نے وزارت پٹرولیم میں مانیٹرنگ سیل قائم کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

اس کے علاوہ کمیشن کی جانب سے پٹرولیم بحران میں ملوث ڈٰی جی آئل اور سیکرٹری کے خلاف کارروائی کی سفارش کر دی گئی ہے۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -