حافظ آباد میں نرس مبینہ طور پر زہریلی گولی کھلائے جانے سے جاں بحق، آخری ویڈیو میں کیا بیان دیا؟ پتہ چل گیا
حافظ آباد (ویب ڈیسک) حافظ آباد میں نجی ہسپتال کی نرس مبینہ طور پر زہریلی گولی کھلائے جانے سے جاں بحق ہوگئی۔پولیس کے مطابق زینب بی بی نجی ہسپتال میں نرس تھی جسے گزشتہ روز تشویشناک حالت میں ڈی ایچ کیو ہسپتال لایا گیا تھا۔
جیو نیوز کے مطابق نرس نے ویڈیو بیان ریکارڈ کرواتے ہوئے الزام عائد کیا کہ اسے نجی ہسپتال کے ڈاکٹر نے زہریلی گولیاں کھلائی ہیں۔ بیان کے بعد زینب کو تشویشناک حالت میں لاہور کے ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دم توڑ گئی۔
پولیس کے مطابق نجی ہسپتال کے ڈاکٹر کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ دوسری جانب نرس کے اہل خانہ نے ڈی ایچ کیو ہسپتال میں نرس کی لاش رکھ کر شدید احتجاج کیا اور ڈاکٹر کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔