سرائے نورنگ،شہباز خیل میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق 

سرائے نورنگ،شہباز خیل میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
سرائے نورنگ(نمائندہ پاکستان)شہباز خیل میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔پیزو پولیس نے میڈیا کو رابطے پر بتایاکہ اصغر خان ولد وکیل خان سکنہ شہبازخیل نے اپنی مدعیت میں ایف آئی آر درج کرا تے ہوئے ہوئے پولیس کو بتایا کہ گذشتہ روز وہ اپنے چچازاد بھائی عبدالصبورخان کے ہمراہ اُن کے گھرکے ساتھ موجودتھاکہ مبینہ ملزم مشکوۃاللہ ولد حضرت شاہ مسلح آکر اور کہاکہ آج آپ لوگوں کو نہیں چھوڑیں گے اور فورا اُن پر فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں ان کاچچازاد بھائی عبدالصبور جاں بحق ہوگیا،جب کہ وہ خوش قسمتی سے بچ نکلا،پولیس کے مطابق مدعی نے مزید بتایاکہ وہ  مبینہ ملزم کے ساتھ سابقہ دشمنی میں تعاؤن کرنے  سے انکاری تھے جس پر واقعہ رونما ہواپولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔