سی پی او راولپنڈی کی پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا کے دفاتر کی سکیورٹی فول پروف بنانیکی کی ہدایت

سی پی او راولپنڈی کی پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا کے دفاتر کی سکیورٹی فول پروف ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی(جنرل رپورٹر) سی پی او راولپنڈی اسرار احمد عباسی نے راولپنڈی میں قائم پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا کے دفاتر کی سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کرنے کی ہدایت جاری کردی، ایلیٹ فورس کے خصوصی دستے تعینات،تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں اے آر وائی نیوز کے دفتر پر حملے کے بعد سی پی او راولپنڈی نے شہر بھر میں قائم الیکٹرانک و پرنٹ میڈیا کے دفاتر کی سیکورٹی کیلئے ایلیٹ فورس کے جوان تعینات کر دیئے ہیں اور تمام ایس ایچ اوز،ڈی ایس پیز کو ہدایت کی ہے کہ اپنے اپنے علاقوں میں الیکٹرانک و پرنٹ میڈیا کے دفاتر کیلئے سیکورٹی کے خصوصی انتظامات کئے جائیں تاکہ کسی نا خوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔