ٹک ٹاک پر 10 ملین فالوورز رکھنے والی چوتھی پاکستانی لڑکی بھی سامنے آگئی

ٹک ٹاک پر 10 ملین فالوورز رکھنے والی چوتھی پاکستانی لڑکی بھی سامنے آگئی
ٹک ٹاک پر 10 ملین فالوورز رکھنے والی چوتھی پاکستانی لڑکی بھی سامنے آگئی
سورس: Instagram/hoormahaveera

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ویب ڈیسک) حور ماہاویرا پاکستانی لڑکیوں کی فہرست میں ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن ٹک ٹاک پر 10 ملین فالوورز رکھنے والی چوتھی پاکستانی ٹک ٹاک سٹار بن گئیں۔
ٹک ٹاک ماڈل حور ماہاویرا کے ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹک پر 10 ملین یعنی ایک کروڑ فالوورز ہوگئے ہیں۔


حور ماہاویرا نے یہ سنگ میل عبور کرنے پر اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ٹک ٹاک پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ ڈھول بجاتی نظر آرہی ہیں۔
ٹک ٹاک سٹار نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اپنے 10 ملین ٹک ٹاک فالوورز کا شکریہ ادا کیا۔
حور ماہاویرا کے ٹک ٹا ک اکاؤنٹ کا جائزہ لیں تو انہوں نے اب تک متعدد ویڈیوز اپ لوڈ کی ہیں جن پر کروڑوں میں لائیکس آئے ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان کی نمبر ون ٹک ٹاک سٹار جنت مرزا ہیں جنہیں اس وقت ٹک ٹاک پر 12 ملین سے زائد صارفین نے فالو کیا ہوا ہے۔
دوسرے نمبر پر کنول آفتاب ہیں جن کے ٹک ٹاک پر 10 ملین سے زائد فالوورز ہیں، تیسرے نمبر پر ذوالقرنین سکندر اور چوتھے نمبر پر جنت مرزا کی چھوٹی بہن علیشبا انجم ہیں۔

مزید :

تفریح -