ڈائریکٹر پریس انفارمیشن کی زیر صدارت صوبائی ایکریڈیشن کمیٹی کا اجلاس

  ڈائریکٹر پریس انفارمیشن کی زیر صدارت صوبائی ایکریڈیشن کمیٹی کا اجلاس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 کراچی(اسٹاف رپورٹر)صوبائی ایکریڈیشن کمیٹی کا اجلاس ڈائریکٹر پریس انفارمیشن محکمہ اطلاعات سندھ محمد سلیم خان کی زیر صدارت منعقد ہوا،جس میں محکمہ اطلاعات کے ڈویژ نل ڈائریکٹرز اور سینئر صحافیوں نے شرکت کی۔ اجلاس میں 2022 کے لئے ایکریڈیشن کارڈز کے اجراکی پالیسی کی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں ڈویژنل دفاتر اور صدر دفتر سے جاری ہونے والے کارڈز کی تفصیل بتائی گئی۔ڈائریکٹر پریس انفارمیشن محمد سلیم خان نے کہا کہ صوبائی محکمہ اطلاعات،وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ اور وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی کی ہدایات کے تحت صحافیوں کی فلاح و بہبود اور انہیں سہولیات فراہم کرنے کے لئے سر گرم عمل ہیں تاکہ وہ اپنے فرائض مزید توجہ سے ادا کر سکیں۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ اطلاعات صحافیوں اور صوبائی حکومت کے درمیان ایک رابطہ کا کردار ادا کرتا ہے جس سے نہ صرف صحافیوں کے مسائل کے حل کے ساتھ ساتھ عوامی فلاح وبہبود کے حکومتی اقدامات کی موثر تشہیر میں بھی مدد ملتی ہے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ایکریڈیشن کارڈز کے اجرا کے لئے متعلقہ ادارے کے ڈائریکٹر نیوزیا ایڈیٹر کی تصدیق لازمی ہوگی، جبکہ کسی ادارے کو چھوڑنے پر متعلقہ صحافی کو کارڈ واپس کرکے نئے سرے سے درخواست دینا ہوگی۔ اجلاس میں صحافتی ذمہ داریوں سے وابستہ سرکاری اداروں کے ملازمین کو کیس ٹو کیس کی بنیاد پر ایکریڈیشن کارڈ جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں گذشتہ سال کی ایکریڈیشن پالیسی جاری رکھنے کی بھی منظوری دی گئی جب کہ 2022کے لئے ایکریڈیشن فارم پیر 17جنوری سے جاری کرنے کابھی فیصلہ کیا گیا،اجلاس میں ڈائریکٹر حیدر آباد سوائی خان چھلگڑی، ڈائریکٹر میرپور خاص حزب اللہ میمن، ڈائریکٹر سکھر جھانگیر ابڑو، ڈائریکٹر لاڑکانہ ظفر خان، ڈائریکٹر شہید بینظیر آباد عباس گوراہو، کراچی پریس کلب کے صدر فاضل جمیلی،سینئر صحافی طاہر حسن خان، ضیاقریشی، عابد حسین، قاضی حسن تاج، پاکستان ایسوسی ایشن آف پریس فوٹوگرافرز کے صدر جمیل بیگ اور کیمرا مین ایسوسی ایشن کے صد ر محمد صدیق سنگھارنے بھی شرکت کی۔
 

مزید :

صفحہ اول -