جہانگیر خان ترین صوبائی اسمبلی کی نشست سے دستبردار
لودھراں (ویب ڈیسک) سربراہ استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) جہانگیر ترین پنجاب اسمبلی کی نشست پی پی227 سے دستبردار ہوگئے۔
روزنامہ جنگ کے مطابق جہانگیر ترین کی طرف سے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 155 کےلیے پارٹی ٹکٹ جمع کروادیا گیا جبکہ مہر اشرف کو پنجاب اسمبلی کی نشست پی پی 227 سے آئی پی پی کا ٹکٹ جاری کردیا گیا۔
جہانگیر ترین این اے 155 اور این اے 149 سے انتخابات میں حصہ لیں گے۔